زمین كرایہ پر دینا؟

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مندرجہ ذیل مسئلہ میں:
زید کے پاس دو بگھا زمین ہے اور اس نے زمین کو 50000 سالانہ کرایہ پر دیدیا تو یہ صحیح ہے؟ کیونکہ جو پیداوار ہے وہ سامنے نہیں ہے، تو کیا زمین کو کرایہ پر دینا صحیح ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:908-783/L=7/1439
صورتِ مسئولہ میں زمین کو نقد ۵۰۰۰۰/روپے کے بدلہ کرایہ پر دینا درست ہے ،شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے،یہ کرایہ دار کی ذمہ داری ہے کہ اس میں اب زراعت وغیرہ کرکے اس سے نفع اٹھائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :160040
تاریخ اجراء :Apr 10, 2018