موبائیل ٹاور کے لیے زمین دینا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

حضرات علمائے کرام، میں نے اپنی زمین موبائل ٹاور والوں کو کرایہ پر دی ہے جس میں تین کمپنیاں (ریلائنس،ووڈافون اور جیو)ہیں، کیا زمین موبائل ٹاورکے لیے دینا جائز ہے ؟ اس سے جو کرایہ ملتا ہے وہ آمدنی حرام ہے یا حلال؟
براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:221-147/sd=3/1439
موبائل ٹاور والوں کو زمین کرایہ پر دینا جائز ہے اور اس کا کرایہ حلال ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :156177
تاریخ اجراء :Nov 27, 2017