مجھے مردوں کے نماز پڑھنے کا طریقہ بتائیں۔ التحیات پڑھنے سے پہلے درود شریف پڑھنے کے پہلے بسم اللہ پڑھنا ہے یا نہیں اگر میری ایک رکعت نماز چھوٹ گئی ہو تو میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد جو رکعت پڑھنا ہے وہ پہلی رکعت ہوگی یا چ

سوال کا متن:

مجھے مردوں کے نماز پڑھنے کا طریقہ بتائیں۔ التحیات پڑھنے سے پہلے درود شریف پڑھنے کے پہلے بسم اللہ پڑھنا ہے یا نہیں اگر میری ایک رکعت نماز چھوٹ گئی ہو تو میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد جو رکعت پڑھنا ہے وہ پہلی رکعت ہوگی یا چوتھی رکعت اگر مجھے آخری ایک ہی رکعت ملی تو مجھے کیسے پڑھنا ہوگا؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(د):920=725-6/1431
التحیات اور درود شریف سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھنا ہے۔ 
(۲) قرأت کے لحاظ سے پہلی ہوگی یعنی پہلی رکعت کی طرح اس میں سورہٴ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورہ بھی پڑھی جائے گی۔ تعداد کے لحاظ سے چوتھی ہوگی، اس لیے کہ اس کے بعد قعدہٴ اخیرہ کریں گے۔
(۳) امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوجائیں، ثنا تعوذ تسمیہ پڑھ کر سورہٴ فاتحہ اور کوئی ایک سورہ پڑھیں، پھر رکوع سجدہ کرکے قعدہٴ اخیرہ میں التحیات وغیرہ پڑھ کر سلام پھیردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :22774
تاریخ اجراء :Jul 22, 2010