بیوہ كے لیے پنشن لینا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

پنشن کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ایک شخص نے اٹھارہ سال ایک سرکاری شوگر مل میں نوکری کی اس کی وفات کے بعد اس کی بیوہ ااٹھائیس سال سے اس کی پنشن لے رہی پے ۔ اب سوال یہ ہے کہ اٹھارہ سال کی پنشن تو مرحوم کی تنخواہ کی کٹوتی کی رقم تھی تو کیا باقی دس سال کی پنشن اس بیوہ کے لئے لینا جائز تھی کیا وہ رقم سود میں تو شمار نہ ہو گی ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 336-279/Sd= 5/1438
جی ہاں! باقی دس سال کی پنشن مذکورہ بیوہ کے لیے لینا جائز تھا، یہ رقم سود میں شمار نہیں ہوگی، پنشن کی رقم تو شرعاً بیوی کی ملک ہوتی ہے کیونکہ یہ کمپنی یا حکومت کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :147799
تاریخ اجراء :Feb 6, 2017