میں ایک ڈاکٹر ہوں اور ہمارے پاس ایک مریض ہے جوschitzophreniaکا مریض ہے، وہ نماز تلاوت وغیر ہ کرتاہے مگر کسی وقت اس کی بیماری شدید ہوتی ہو تو وہ شرکیہ کلمات بولتاہے ، مثلاً اپنے والد یا پیر کو خدا بولتاہے ، معاذ اللہ ، یا ن

سوال کا متن:

میں ایک ڈاکٹر ہوں اور ہمارے پاس ایک مریض ہے جوschitzophreniaکا مریض ہے، وہ نماز تلاوت وغیر ہ کرتاہے مگر کسی وقت اس کی بیماری شدید ہوتی ہو تو وہ شرکیہ کلمات بولتاہے ، مثلاً اپنے والد یا پیر کو خدا بولتاہے ، معاذ اللہ ، یا نبوت کا دعوی کرتاہے ، ایسی حالت میں اسے ڈانٹا جائے تو بیماری بڑھنے کا ڈر ہے، ایسی صورت میں ہمارے لیے کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 863-704/B=6/1435-U
اسے اسی کے حال پر چھوڑدیں،اسے ڈانٹنے کی ضرورت نہیں، ہوسکتا ہے وہ اضطراری حالت میں ایسے کلمات بولتا ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :52231
تاریخ اجراء :Apr 10, 2014