میری بیوی کے پاس کچھ زیورات ہیں، اس میں ہمارے گھر کی طر ف سے چالیس فیصد اور ساٹھ فیصد سسرا کی طرف سے ملے ہیں۔ اب ہم دونوں کے زیورات کو فروخت کرکے پروپرٹی لینا چاہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ پروپرٹی کس کے نام کرنا ہے؟

سوال کا متن:

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(د): 1363=822-8/1432
زیورات کس کی ملکیت ہیں، پہلے اسے متعین کیجیے، جس کی ملکیت ہوگی اسے ہی خریدنے بیچنے کا اختیار ہوگا، اور اسی پر زکاة واجب ہوگی۔ آپ کے گھر والوں نے یا سسرال والوں نے زیور لڑکی کو مالک بناکر دیا ہے یا کیا صورت ہے اسے منقح کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :33104
تاریخ اجراء :Jul 12, 2011