میں کسی رشتہ دار کی طرف سے کرایہ جمع کرتاہوں اور وہ رقم میرے پاس ہوتی ہے ، اس کے طلب کرنے پر رقم اداکردیتاہوں۔ سوال یہ ہے کیا میں اس سے کسی رشتہ دار یا دوست کی مدد کرسکتاہوں اگر وہ مجھ سے ادھار مانگے؟

سوال کا متن:

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل): 614=166-4/1432
صورت مسئولہ میں اگر اس رشتہ دار کی رقم بغرض امانت آپ کے پاس رہتی ہے تو آپ کے لیے اس رشتہ دار کی رقم دوسرے رشتہ دار کو بطور قرض دینا ناجائز ہوگا۔
=======================
البتہ اگر اس کی اجازت ہو تو دے سکتے ہیں۔(د)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :31117
تاریخ اجراء :Apr 16, 2011