کیا احرام کی حالت میں وضو کرنے کے بعداپنا چہرہ پوچھنے کے لیے ہم تولیہ کا استعمال کر سکتے ہیں؟ (۲)اگر کوئی شخص (احرام کی حالت میں) وضو کے بعد چہرہ پوچھنے کے لیے یا غسل کے بعد چہرہ اور سر پوچھنے کے لیے تولیہ کا استعمال کرتا

سوال کا متن:

کیا
احرام کی حالت میں وضو کرنے کے بعداپنا چہرہ پوچھنے کے لیے ہم تولیہ کا استعمال کر
سکتے ہیں؟ (۲)اگر
کوئی شخص (احرام کی حالت میں) وضو کے بعد چہرہ پوچھنے کے لیے یا غسل کے بعد چہرہ
اور سر پوچھنے کے لیے تولیہ کا استعمال کرتا ہے تو کیا اس پر کوئی تاوان ہوگا؟ (۳)اوپر مذکور سوالات کا
اگر کوئی تاوان ہے تو وہ کیا ہے؟


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):367 tb= 1999-12/1430
 
( ۱) جی ہاں تولیہ کااستعمال
کرسکتے ہیں۔ ( ۲) اس
پر کوئی تاوان نہیں ہے۔ ( ۳) کوئی
تاوان نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :18007