1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاملات
  3. وراثت ووصیت

تین بیٹے اور ایك بیٹی كے درمیان كرایہ كی تقسیم

سوال

سوال اس ملکیت کے بارے میں ہے جو ہمارے والد مرحوم کی ہے، ملکیت میں کرایہ دار رہتے ہیں، سالانہ کرایہ 20000 روپئے ملتاہے۔ تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے ، براہ کرم، بتائیں کہ کرائے کی تقسیم کیسے کریں؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 860-767/M=09/1440
جتنا کرایہ حاصل ہوتا ہے اسے سات برابر حصوں میں تقسیم کرلیں دو دو (۲-۲) حصے ہر بیٹے کو ملیں گے اور ایک حصہ بیٹی کو ملے گا یعنی بیٹے کو دوہرا حصہ اور بیٹی کو ایکہرا حصہ ملے گا للذکر مثل حظ الأنثیین (القرآن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170304
تاریخ اجراء :May 9, 2019

فتوی پرنٹ