1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاملات
  3. وراثت ووصیت

عرصہ دراز سے اگر جائداد کی تقسیم نہ ہوئی ہو تو کیا کیا جائے؟

سوال

اگر لمبی مدت سے آبائی زمین ورثاء میں تقسیم نہیں ہوئی اور ورثاء کی صحیح تعداد کا بھی علم نہیں ہے تو وراثت کی تقسیم کا کیا طریقہ ہوگا ؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:859-698/sn=9/1440
شجرہٴ نسب دیکھ کر اصل حقداروں کو تلاش کیا جائے، اس کے بعد جس جس کا حق معلوم ہو اس تک،اگر وہ باحیات نہ ہوتواس کے ورثا کو پہنچا دیا جائے، یہ کام محنت طلب تو ہے ؛ لیکن نا ممکن نہیں ہے ، کوشش کرنے پر کامیابی مل سکتی ہے، حقداروں کو ان کا حق پہنچانے کے لئے اتنی مشقت اٹھا لی جائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170161
تاریخ اجراء :May 13, 2019

PDF ڈاؤن لوڈ