چچا كی جائیداد میں بھتیجے اور بھتیجیوں كا كتنا كتنا حصہ ہے؟

سوال کا متن:

میرا چچا فوت ہو گئے ہیں ان کے نہ بھائی اور والدین زندہ ہیں اور نہ ان کی بیوی اور اولادہے تو سوال یہ ہے کہ ان کے جائیداد میں بھتیجے اوربھتیجی کا کتنا کتنا حصہ ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 857-755/L=08/1440
اگر چچا کی وفات کے وقت بیوی، والدین ، دادا، دادی، نانی، بھائی میں سے کوئی حیات نہیں تھا تو چچا کا ترکہ بعد ادائے حقوق مقدمہ علی المیراث تمام بھتیجوں کو برابر برابر مل جائے گا، بھتیجیاں محروم ہوں گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169728
تاریخ اجراء :Apr 23, 2019