دو بھائی اور تین بہنوں كے بیچ پیسوں كی تقسیم

سوال کا متن:

76لاکھ کے بٹوارے میں دو بھائیوں اور تین بہنوں کے بیچ کتنا پیسہ الگ الگ سب کو دینا چاہئے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:716-665/L=7/1440
صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم کی وفات کے وقت ان کے والدین ،دادا،دادی،نانی یا اہلیہ میں سے کوئی حیات نہ رہاہو تو مرحوم کا تمام ترکہ سات حصوں میں منقسم ہوکر دو،دو حصے دونوں لڑکوں میں سے ہر ایک کو اور ایک ایک حصہ تینوں لڑکیوں میں سے ہر ایک کو ملے گا ،اور ۷۶/لاکھ روپے کی تقسیم ان ورثاء کے درمیان اس طور پر ہوگی کہ 21۷۱۴۲۸.۵۷/روپے دونوں لڑکوں میں سے ہر ایک کو اور ۲۸.۱۰۸۵۷۱۴/روپے تینوں لڑکیوں میں سے ہر ایک کو ملیں گے ۔
مسئلے کی تخریج شرعی درج ذیل ہے :
لڑکا = 2171428.57
لڑکا = 2171428.57
لڑکی = 1085714.28
لڑکی = 1085714.28
لڑکی = 1085714.28
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169072
تاریخ اجراء :Mar 25, 2019