جائداد کا کچھ حصہ کسی ایک اولاد کو ہبہ کرنا۔

سوال کا متن:

کیا کوئی شخص اپنی جائیداد میں سے اپنی کسی مخصوص اولاد کو بطورہ ہبہ دے سکتا ہے ؟ کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:530-475/sd=6/1440
زندگی میں انسان اپنے مملوکہ اموال وجائداد کا مالک ومختار ہوتا ہے، اگر وہ اپنی کسی اولاد کو جائداد کا کچھ حصہ ہبہ کرتا ہے، تو کرسکتا ہے؛ لیکن دوسری اولاد کو نقصان وضرر پہنچانے کی غرض سے کسی کو جائداد کا کچھ حصہ ہبہ کرنا گناہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :168878
تاریخ اجراء :Mar 6, 2019