اپنی حیات میں اپنی پراپرٹی اپنے بچوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے تو کیا یہ وراثت میں شمار کی جائے گی؟

سوال کا متن:

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص اپنی حیات میں اپنی پراپرٹی اپنے بچوں کو تقسیم کرنا چاہتا ہے تو کیا یہ وراثت میں شمار کی جائے گی؟ اور اگر وہ اپنے بچوں کو تحفہ میں دے دیتا ہے تو کیا یہ وراثت میں شامل کیا جائے گا؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 928-944/H=10/1437
اگر سب کے حصصِ شرعیہ کو ملحوظ رکھ کر تقسیم کردے یہ بھی درست ہے اور اگر اصولِ ہبہ کا لحاظ کرکے سب بیٹے بیٹیوں کو برابر برابر دیدے اس کا بھی شرعاً اس کو اختیار ہے اگر کُل جائداد کو دے کر اولاد کو مالک و قابض زندگی میں بنا دیا تو وفات کے بعد وراثت کی تقسیم نہ ہونا ظاہر ہے اگر کل جائداد و اموال کو تقسیم نہ کیا تو بوقتِ وفات جو کچھ ملکیت میں ہوگا اس کو اصولِ وراثت پر تقسیم کرنا بذمہٴ ورثہ واجب ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :68577
تاریخ اجراء :Jul 20, 2016