والد کا انتقال ہوگیاہے ، پسماندگان میں تین بیٹے ، دو بیٹیاں اورایک بیوہ ہے۔2500000 روپئے چھوڑے ہیں، اور اس رقم کو بیوہ ، تین بیٹے اور دو بیٹیوں کے درمیان تقسیم کرنی ہے ۔ (دو بیٹے کی شادی ہوچکی ہے) ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

سوال کا متن:

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1211-986/H=10/1435-U
بعد ادائے حقوق متقدمہ علی المیراث وصحت تفصیل ورثہٴ شرعی والد مرحوم کا کل مالِ متروکہ چونسٹھ حصوں پر تقسیم کرکے آٹھ حصے مرحوم کی بیوی کو اور چودہ چودہ حصے مرحوم کے تینوں بیٹوں کو اور سات سات حصے مرحوم کی دونوں بیٹیوں میں سے ہربیٹی کو ملیں گے۔
بیوہ:8=312500.00
بیٹا:14=546875.00
بیٹا:14=546875.00
بیٹا:14=546875.00
بیٹی:7=273437.50
بیٹی:7=273437.50
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :54162
تاریخ اجراء :Aug 11, 2014