ہمارے والد کا انتقال ہمارے داد کی حیات میں ہوا اور اس کے کچھ دنوں بعد دادا کابھی انتقال ہوگیا ، چچا کا کہنا ہے کہ آپ کو وراثت میں حصہ نہیں ملے گا ۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

سوال کا متن:

ہمارے والد کا انتقال ہمارے داد کی حیات میں ہوا اور اس کے کچھ دنوں بعد دادا کابھی انتقال ہوگیا ، چچا کا کہنا ہے کہ آپ کو وراثت میں حصہ نہیں ملے گا ۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 861-702/B=6/1435-U
چچا کا کہنا صحیح ہے، آپ کے والد صاحب جب آپ کے دادا کی حیات میں انتقال فرماگئے تو پوتے کو چچا کے ہوتے ہوئے کچھ نہیں ملے گا۔ اخلاقاً چچا کچھ دیدیں تو دوسری بات ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :52217
تاریخ اجراء :Apr 12, 2014