سوال کا متن:
زید کے پانچ بھائی ہیں، والد کے انتقال کے بعد پانچ لاکھ کی زمین پانچوں بھائیوں کو ملی، زید کا انتقال ہوا ، صرف اس کی بیوی ہے اور چار بھائی ، اب پانچ لاکھ کی زمین میں کس کو کتنا ملے گا؟ جب کہ بیوی پانچواں حصہ مانگ رہی ہے، براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔
جواب کا متن:
بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 73-73/Sd=2/1436-U
بشرط صحت سوال بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث وعدم موانع ارث مرحوم زید کے والد کا کل ترکہ اسی (۸۰)حصوں میں تقسیم ہوگا، جس میں سے مرحوم زید کی بیوی کو چار حصے اور چاروں بھائیوں میں سے ہرایک کو انیس انیس (۱۹-۱۹) حصے ملیں گے، اور پانچ لاکھ کی زمین اِسی تناسب سے پانچوں کے مابین تقسیم ہوگی۔
بیوی = 25000
بیٹا = 118750
بیٹا = 118750
بیٹا = 118750
بیٹا = 118750
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند