میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے اور ہماری تمام پروپرٹی اسی کے نام تھی۔ گھر میں شوہر ، دوبیٹے اور دوبیٹیاں ہیں ۔ ہم شمیم بیگم کی پروپرٹی کو کیسے تقسیم کریں؟ براہ کرم، شریعت کے مطابق تقسیم کرکے بتائیں۔ شکریہ!

سوال کا متن:

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(م): 299=299-3/1432
صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کا پورا ترکہ حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد کل 8 سہام میں منقسم ہوگا جن میں سے 2 سہام شوہر کو اور 1-1 حصہ دونوں لڑکیوں میں سے ہرایک کو اور 2-2سہام دونوں لڑکوں میں سے ہرایک کو مل جائیں گے، یہ حکم اس صورت میں ہے جب کہ مرحومہ کے انتقال کے وقت ان کے والدین میں سے کوئی بھی حیات نہ ہو، اگر مرحومہ کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک حیات ہوں تو حکم بدل جائے گا، ایسی صورت میں وضاحت فرماکر دوبارہ سوال کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :29824
تاریخ اجراء :Feb 8, 2011