(۱)کیا طلاق شدہ بیوی شوہر کی وراثت میں حصہ پانے کی حقدار ہے؟ (۲)کیا طلاق شدہ بیوی کے بچے باپ کی وراثت میں حصہ پانے کے حق دار ہیں؟ (۳)کیا طلاق شدہ بیوی کے بچے جو باپ کے پاس رہ گئے ہوں وہ طلاق شدہ ماں کی وراثت میں حصہ پانے ک

سوال کا متن:

(۱)کیا طلاق شدہ بیوی شوہر کی وراثت میں حصہ پانے کی حقدار ہے؟ (۲)کیا طلاق شدہ بیوی کے بچے باپ کی وراثت میں حصہ پانے کے حق دار ہیں؟ (۳)کیا طلاق شدہ بیوی کے بچے جو باپ کے پاس رہ گئے ہوں وہ طلاق شدہ ماں کی وراثت میں حصہ پانے کے حق دار ہیں؟ قرآن، حدیث اور مستند کتابوں کے حوالے کے ساتھ جواب فرمائیں۔ یہ سوال خالصتاً علمی جستجو کے لیے ہیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 180=180/ م
 
( ۱) اگر طلاق شدہ بیوی مطلقہ رجعیہ ہے اور عدت پوری ہونے سے پہلے شوہر کا انتقال ہوگیا تو شوہر کی وراثت میں حصہ پائے گی اوراگر اس کے علاوہ کوئی صورت ہے تو اس کو لکھ کر دوبارہ معلوم کریں۔
( ۲ و ۳) طلاق شدہ بیوی کے بچے اپنے حقیقی ماں، باپ کی وراثت میں حصہ پانے کے حق دار ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :10486
تاریخ اجراء :کیا طلاق شدہ بیوی