سوال
محترم مفتی صاحب ایک گاڑی کا ٹائر پٹ گیا جس کی وجہ سے گاڑی نے دوسری گاڑی کو ٹکرماردی جس کی وجہ سے دوسری گاڑی میں سوار دو بندے انتقال کر گئے تو اب ڈرائیور پر کفارہ ہے کہ نہیں؟اگر ہے تو دوکفارے ہیں یا ایک؟جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 888-724/B=08/1440
گاڑیوں کی یونین بنی ہوتی ہے، یہ مسئلہ ان کے پاس لے جائیں ان کے آدمی اس حادثہ کی پہلے پوری تحقیق کریں گے، اس کے بعد جو تاوان مقرر کریں اس کے مطابق عمل درآمد کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند