کیا ہم زنا کے ۱۰۰/ کوڑے خود کو مار سکتے ہیں؟

سوال کا متن:

حضرت مفتی صاحب! کیا ہم زنا کے ۱۰۰/ کوڑے خود کو مار سکتے ہیں؟ اور اگر نہیں، تو اس کی سزا کیسے پوری کی جائے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1201-1098/B=11/1438
اگر زنا کرنے والا شادی شدہ ہے تو اس کی سزا اسلام میں یہ ہے کہ اس کو سنگسار کردیا جائے یعنی اتنے پتھر مارے جائیں کہ وہ مرجائے او راگر زنا کرنے والا غیر شادی شدہ ہے تو اس کو سو کوڑے مارے جائیں گے۔ مگر یہ سزا پتھر مارنے یا کوڑے مارنے کی اس کا حق اہل حکومت کو ہے یعنی جہاں اسلامی حکومت ہو وہاں کا قاضی یہ سزا دلوائے گا، عام آدمی کو اپنی طرف سے کسی زانی کو پتھر مارنے اور کوڑے لگانے کی اجازت نہیں ہے، یہ صرف اہل حکومت کا کام ہے۔ جہاں اسلامی حکومت نہ ہو وہاں یہ سزا نہیں دی جاسکتی، آدمی خود کو سزا نہ دے صرف توبہ واستغفار کرتا رہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :152982
تاریخ اجراء :Aug 5, 2017