1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاملات
  3. حدود و قصاص

پھانسی کی سزا دینے سے کیا قتل والا گناہ معاف ہوجائے گا؟

سوال

پاکستان میں ایک آدمی نے قتل کیا، عدالت نے اس کو پھانسی کی سزا دی، اس کو پھانسی ہو گئی ہے ۔سوال یہ ہے کہ کیا پھانسی سے قتل کرنے والے کا قتل والا گناہ معاف ہو جاتا ہے ؟

جواب


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1132-1211/L=11/1437
صرف حداً یا قصاصاً قتل کیے جانے کی وجہ سے قتل کا گناہ معاف نہیں ہوتا، قتل کا گناہ اسی وقت معاف ہوگا جب کہ وہ اس سے صدق دل سے توبہ بھی کرلے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :67063
تاریخ اجراء :Aug 14, 2016

PDF ڈاؤن لوڈ