دس برسوں سے ہمارے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے۔ لہٰذا ہم ایک بچے کو گود لینا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں فتوی کیا ہے، تفصیل سے رہ نمائی فرمائیں۔ یعنی پردے کے سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟ جائداد و وراثت کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اس بچے ک

سوال کا متن:

دس برسوں سے ہمارے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے۔ لہٰذا ہم ایک بچے کو گود لینا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں فتوی کیا ہے، تفصیل سے رہ نمائی فرمائیں۔ یعنی پردے کے سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟ جائداد و وراثت کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اس بچے کے اصل والدین آئندہ جائداد کا مطالبہ کرسکتے ہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 701/ ھ= 697/ ھ
 
دوسرے کا گود لیا ہوا لڑکا آپ کی بیوی کے لیے غیرمحرم ہوگا بالغ ہونے کے بعد آپ کی بیوی پر اس سے پردہ لازم ہوگا۔ اور وہ آپ کے یا آپ کی بیوی کے انتقال کے بعد آپ کے ترکہ میں سے وراثةً کسی چیز کا حق دار نہیں ہوگا۔ اور اس کے اصل والدین کو اس کے لیے آپ کی جائداد میں سے کچھ مطالبہ کا حق نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :1864
تاریخ اجراء :Nov 25, 2007