زنا سے کیا مراد ہے؟ اور لونڈے بازی بھی کیا زنا میں شامل ہے؟

سوال کا متن:

زنا سے کیا مراد ہے؟ اور لونڈے بازی بھی کیا زنا میں شامل ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1=1/ ب
 
اجنبیہ عورت کی قبل (آگے کی شرم گاہ) میں حرام طریقے سے اپنی شہوت پوری کرنا، زنا کہلاتا ہے: وفي الہندیة: وھو قضاء الرجل شھوتہ محرمًا في قبل المراة الخالي عن الملکین وشبھتھما الاشتباہ، أو تمکین المرأة لمثل ھذا الفعل کذا في النہایة (عالمگیري: ۲/۱۴۲ ، کتاب الحدود، زکریا دیوبند)
اغلام بازی زنا میں شامل نہیں ، بلکہ یہ زنا سے بھی بد تر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :9805
تاریخ اجراء :Jan 15, 2009