سوال
اگر کوئی آدمی گناہ کرتا ہے جیسے (عصمت دری) اور وہ پکڑلیا گیا اور اس نے وہ گناہ قبول کیا اور پھر اس کو شریعت کے حساب سے اسے جو سزا ہے وہ سنادی گئی اور اس پر عمل بھی ہوا اور اس نے جو گناہ کیا تھا اس کو اس کی سزا مل گئی تو کیا آخرت میں بھی اس کو سزا یا عذاب دیا جائے گا؟ اگر وہ دنیا میں اس کی سزا بھگت چکا ہے؟جواب
بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1280-1020/B=8/1435-U
جو سزا اس کو ملی وہ دنیا وی سزا تھی، آخرت میں اس سے اس اقدام پر بھی بازپرس ہوگی، اور اس پر پکڑ ہوگی اگر اس نے توبہ نہیں کی، اللہ تعالیٰ چاہے گا تو بری کردے گا اور چاہے تو اخروی سزا دے سکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند