سوال کا متن:
اگر کوئی جان بوجھ کر شراب پی لے اور پھر لگاتار پی تارہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب کا متن:
بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 324-153/L=3/1434
شراب پینا حرام اور گناہ کبیرہ ہے، اس کی مسلسل عادت بنالینا حد درجہ قبیح ہے، اس سے سلب ایمان کا بھی اندیشہ ہے، ایسے شخص کو چاہیے کہ فوراً صدق دل سے توبہ واستغفار کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند