اگر کسی سے غلطی سے ایکسیڈینٹ میں کوئی کار سے لگ کر مرجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟مہر بانی کرکے تصلیاًجواب دیں۔

سوال کا متن:

اگر کسی سے غلطی سے ایکسیڈینٹ میں کوئی کار سے لگ کر مرجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟مہر بانی کرکے تصلیاًجواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ھ): 52=40-1/1433
ڈرائیور پر کفارہ اور اس کے عاقلہ پر دیت واجب ہوگی، یہ قتل خطا کے حکم میں ہے، عاقلہ اور دیت کی تفصیل احسن الفتاویٰ جلد ثامن میں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :36127
تاریخ اجراء :Dec 28, 2011