میں سعودی عرب میں رہتاہوں، گذشتہ ہفتہ میں ایک ہائی وے پر سو کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا، اچانک گاڑے کے سامنے ایک بلی آگئی، وقت بہت کم تھا نیز میرے پیچھے گاڑیاں تھیں، اچانک بریک لینے سے ایکسیڈینٹ ہوسکتاتھا۔ میں رو

سوال کا متن:

میں سعودی عرب میں رہتاہوں، گذشتہ ہفتہ میں ایک ہائی وے پر سو کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا، اچانک گاڑے کے سامنے ایک بلی آگئی، وقت بہت کم تھا نیز میرے پیچھے گاڑیاں تھیں، اچانک بریک لینے سے ایکسیڈینٹ ہوسکتاتھا۔ میں روکا نہیں اور گاڑی چلادی ، میں محسوس کررہا تھا کہ میری گاڑی کو کوئی چیز چھوگئی۔ مجھے معلونہیں کہ بلی مرگئی ، زخمی ہوگئی یا بچ گئی ہے؟سوال یہ ہے کہ کیا میں بلی کے مرنے /زخمی ہونے کا ذمہ دار ہوں؟ اگر ہاں! تو اس پر کفارہ کیا ہوگا؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(م):365=365-3/1432
صورت مسئولہ میں کوئی مالی کفارہ تو واجب نہیں، البتہ اگر آپ مذکورہ واقعے میں اپنی کچھ کوتاہی محسوس کرتے ہیں کہ میری غلطی سے ایسا ہوگیا تو توبہ استغفار کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :29651
تاریخ اجراء :Feb 21, 2011