سوال کا متن:
اگر آدمی اپنی بیوی کے ساتھ پیچھے کی طرف سے کام کرے تو یہ کیسا ہے؟
جواب کا متن:
بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل):979=715-6/1431
حرام اور سخت گناہ کا کام ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص پر سخت وعید ارشاد فرمائی ہے۔ عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من أتی حائضًا أو امرأة في دبرہا فقد کفر بما أنزل علی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) (مشکاة: ۱/۵۶) اگر کسی شخص سے یہ قبیح حرکت سرزد ہوگئی ہو اس کو چاہیے کہ صدق دل سے توبہ واستغفار کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند