DNA

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ کیا زنا کا جرم جدید آلات سے جیسے DNAٹیسٹ وغیرہ سے ثابت کیا جاسکتا ہے؟ برائے کرم مجھ کو اسلامی فقہ کی روشنی میں جواب عنایت فرماویں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 346=346-3/1431
  شرعاً DNA ٹیسٹ وغیرہ جدید آلات کے ذریعہ زنا کا جرم ثابت نہیں کیا جاسکتا، ثبوت زنا کے لیے شریعت اسلام میں کڑی شرطیں ہیں، چار عادل گواہوں کی عینی شہادت وغیرہ وغیرہ تاکہ ثبوت میں ادنی شک وشبہ کی گنجائش نہ رہے اور مذکورہ ٹیسٹ میں شک اور وہم رہ جاتا ہے: ?والحدود تندرء بالشبہات? (الحدیث)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :17689
تاریخ اجراء :میرا سوال یہ ہے ک¬