میرا نام شعیب احمد ہے میرا سوال یہ ہے کہ اگر میری ظہر سے پہلے چار رکعت سنت چھوٹ جائے توکیا اس چار رکعت سنت کو ادا کرنا ضروری ہے؟ اگر اس کا ادا کرنا ضروری ہے، تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہوگا کیا اس کو دو رکعت سنت کے بعد پڑھیں

سوال کا متن:

میرا نام شعیب
احمد ہے میرا سوال یہ ہے کہ اگر میری ظہر سے پہلے چار رکعت سنت چھوٹ جائے توکیا اس
چار رکعت سنت کو ادا کرنا ضروری ہے؟ اگر اس کا ادا کرنا ضروری ہے، تو اس کا صحیح
طریقہ کیا ہوگا کیا اس کو دو رکعت سنت کے بعد پڑھیں گے یا اس سے پہلے پڑھیں گے؟


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1512=1203/ھ
 
بعد فرض وقت اداء
میں ان کی تاکید باقی رہتی ہے، پس ان کو اداء کرنا چاہیے، دونوں طرح ادائیگی درست
ہے، خواہ چار قبلیہ پہلے اور دو بعد میں اداء کرلیں اور چاہے پہلے دو اور اس کے
بعد چار پڑھ لیں، دونوں صورتیں صحیح ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :14340
تاریخ اجراء :میرا نام شعیب اح