سوال یہ ہے کہ نماز میں سجدہ تلاوت کے فوراً بعد رکوع میں جاسکتے ہیں یا نہیں؟ تراویح میں اکثر یہ ہوتاہے کہ سجدہ تلاوت کے بعد چند آیت پڑھتے ہیں اور پھر رکوع کرتے ہیں۔

سوال کا متن:

سوال یہ ہے کہ نماز میں سجدہ تلاوت کے فوراً بعد رکوع میں جاسکتے ہیں یا نہیں؟ تراویح میں اکثر یہ ہوتاہے کہ سجدہ تلاوت کے بعد چند آیت پڑھتے ہیں اور پھر رکوع کرتے ہیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 259=259/م
 
نماز میں سجدہٴ تلاوت کے بعد کھڑے ہوکر چندآیات پڑھ کر پھر رکوع میں جانا چاہیے، اور اگر سجدہٴ تلاوت کے فوراً بعد رکوع میں چلا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے، فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ولو کانت بختم السورة فالأفضل أن یرکع بہا، ولو سجد ولم یرکع فلابد من أن یقرأ شیئًا من السورة الأخری بعد ما رفع رأسہ من السجود، ولو رفع ولم یقرأ شیئًا ورکع جاز ․ (عالمگیری: ۱/۱۳۳)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :10941
تاریخ اجراء :Feb 21, 2009