اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تصور سے نماز فاسد ہوجاتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جتنی آیتیں نازل ہوئیں ان کو نماز میں پڑھنے سے ان کا تصور آہی جاتا ہے ، کیوں کہ محبوب کا نام لینے سے محب کو ان کی یاد

سوال کا متن:

اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تصور سے نماز فاسد ہوجاتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جتنی آیتیں نازل ہوئیں ان کو نماز میں پڑھنے سے ان کا تصور آہی جاتا ہے ، کیوں کہ محبوب کا نام لینے سے محب کو ان کی یاد ضرور آئے گی۔ مثلاً سورہ کوثر جب پڑھتاہوں تو ان کی یاد آتی ہے․․․․یہ ناممکن ہے کہ ان کا نام یا صفاتی نام نمازمیں آئے او ران کی یاد نہ آئے۔ تو ایسی صورت میں کیا نماز باقی رہے گی؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 2521=1961/ ھ
 
حضرت سید الاولین والآخرین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیراً کا مبارک تذکرہ اور نام نامی نماز میں لیاجائے گا، یا آئے گا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تصور نمازی کے ذہن اور قلب میں آنا لازم ہے، اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی بلکہ اس تصورِ مبارک سے تو نماز اور بھی اعلیٰ درجہ کی ہوجاتی ہے، بعض لوگوں کو دھوکہ لگا یا جان بوجھ کر دھوکہ دیتے ہیں کہ حضرت مولانا محمد اسماعیل شہید دہلوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مشہور کتاب صراط مستقیم میں نماز کے فاسد ہوجانے کو لکھا ہے، وغیر ذلک، سو سمجھنا چاہیے کہ ہرگز ایسا نہیں لکھا، آپ نے چونکہ اپنے سوال میں اس سے تعرض نہیں کیا اس لیے جواب میں تفصیل نہیں لکھی گئی۔ عباراتِ اکابر اور غلط فہمیوں کا ازالہ، دو چھوٹی چھوٹی عام فہم کتابیں ہیں، ان کو منگاکر اطمینان سے مطالعہ کیجیے اور پھر بھی کچھ اشکال رہے تو لکھئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :9509
تاریخ اجراء :اگر نبی اکرم صلی