ایزی پیسہ اكاؤنٹ میں 1000 روپئے ركھنے پر جو منٹس ملتے ہیں اس كا استعمال كیسا ہے؟

سوال کا متن:

میرا آپ سے یہ سوال یہ ہے کہ میرا ایک ایزی پیسہ اکاؤنٹ (easy paisa account) ہے اور اس کا ایک اصول ہے کہ اگر اس میں کم سے کم 1000روپئے ہوں تو پھر آپ کو اس پر پچاس منٹس اور ایس ایم ایس ملتے ہیں ، میں نے سنا ہے کہ اس کا استعمال جائز نہیں ہے، تو اگر میں کوئی کال ملاتاہوں تو وہ اس منٹس پر ملتی ہے تو میری رہنمائی فرمائیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟ کیوں کہ اگر میں اپنا بیلنس بھی ڈالوں تو پہلے ایزی پیسہ والے منٹس استعمال ہوتے ہیں ، اب مجھے مکمل اس کا حل بتادیں۔ شکریہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:338-313/sd=4/1440
ایک ہزار روپے اکاوٴنٹ میں رکھنے سے اگر آپ کو پچاس منٹس ملتے ہیں اور اپنا بیلنس ڈلوانے کے باوجود کال کرنے کی صورت میں پہلے ایزی پیسے والے منٹس استعمال ہوتے ہیں، تو ایسی صورت میں فری منٹس کے بقدر بیلنس ڈلواکر چھوڑدیا کریں ، وقت مقررہ کے بعد وہ منٹس خود بخود ختم ہوجائیں گے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167397
تاریخ اجراء :Jan 7, 2019