کیا ۲ رکعت نفل میں دوسری رکعت میں ۰۴ بار سورت فاتحہ پڑھنے سے نماز ادا ھو جاے گی ؟

سوال کا متن:

کیا ۲ رکعت نفل میں دوسری رکعت میں ۰۴ بار سورت فاتحہ پڑھنے سے نماز ادا ھو جاے گی ؟
یہ طریقہ ایک وظیفہ میں ھے ۔
فاتحہ کے سھوا تکرار سے سجدہ سھو واجب ھو جاتا ھے ۔
لیکن اس طریقے میں قصدا اس طرح کرنا ھے ۔
کیا اس طریقے سے نماز ادا ھو جاے گی ؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 249-214/Sn=4/1436-U
جی ہاں، اس طرح نماز ہوجائے گی، تکرار فاتحہ فرائض میں موجب سجدہٴ سہو ہے نوافل میں نہیں؛ لہٰذا اگر کوئی شخص نوافل کی کسی رکعت میں ایک سے زائد مرتبہ دعا یا کسی اور صالح مقصد سے فاتحہ پڑھ لے تو اس کی گنجائش ہے، اس سے نماز فاسد نہ ہوگی، ”حاشیة الطحطاوي علی المراقي“ میں ہے: (وإذا کررہا خالف المشروع إلاّ في النّفل) قال في الشرح ذکر العتابي فتاواہ أن تکرار الفاتحة في التطوّع لا یکرہ لورود الخبر في مثلہ اھ (ص: ۲۵۵، فصف في بیان واجب الصلاة، ط: بیروت) اسی طرح ”مجمع الانہر“ میں ہے: ․․․ في الخزانة وغیرہ أن تکرار الفاتحة في الأولیین یوجب السَّہو․․․ وینبغي أن یقید ذلک بالفرائض؛ لأن تکرار الفاتحة في النوافل لا یکرہ کما في القہستاني (مجمع الأنہر: ۱/۲۲۰، باب سجود السہود) بعض مشائخ سے بھی بہ طور وظیفہ اس طرح نفل پڑھنا ثابت ہے۔ (ملاحظہ کریں: ”کلیاتِ امداد، ص: ۱۷۸، ط: تھانوی، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :57490
تاریخ اجراء :Feb 10, 2015