قرض کی ادائیگی میں دیر ہونے سے کاروبار میں فرق پڑ رہاہے ، ایسے حالات میں سودی قرض لینا کیسا ہے ؟

سوال کا متن:

میرا کپڑے کا کاروبار ہے اور میں مقروض ہوں، قرض کی ادائیگی میں دیر ہونے سے مارکیٹ سے مال ملنے کی گنجائش کم ہے اور کاروبار میں فرق پڑ رہاہے ، ایسے حالات میں سود کا قرض لینا کیسا ہے ؟ کیا اس کی گنجائش ہے ؟ براے کرم رہنماء فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 5-20/M=1/1440
سودی قرض لینے میں سود دینے کا ارتکاب لازم آتا ہے اور حدیث میں سود لینے والے اور سود دینے والے پر لعنت آئی ہے اس لئے سودی قرض لینے سے بھی ہر ممکن احتراز لازم ہے۔ آپ پہلے ہی سے مقروض ہیں اور سودی قرض لینے پر مزید قرض کا بوجھ بڑھ جائے گا اس لئے پوری کوشش کریں کہ سودی قرض لینے کی نوبت ہی نہ آئے، اگر تمام تر ممکنہ سعی و کوشش کے باوجود کوئی صورت نہ نکل پائے، کاروبار سخت متاثر ہو جائے اور معاشی ضرورت کی تکمیل دشوار ہو جائے تو ایسی سخت مجبوری میں بقدر ضرورت سودی قرض لینے کی گنجائش ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165077
تاریخ اجراء :Oct 6, 2018