فرض نمازوں کے بعد دعا قبول ہوتی ہے تو فرض نماز پوری ا دا کرکے دعا مانگنی چاہئے یا سنت نفل دعا کے بعد پڑھنی چاہئے؟

سوال کا متن:

فرض نمازوں کے بعد دعا قبول ہوتی ہے تو فرض نماز پوری ا دا کرکے دعا مانگنی چاہئے یا سنت نفل دعا کے بعد پڑھنی چاہئے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1148-909/D=10/1435-U
فرض نمازوں کے بعد بھی دعا قبول ہوتی ہے او رحدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دعا مانگنا اور دعا کی ترغیب دینا آیا ہے، لیکن جن فرائض کے بعد سنت ہے مثلاً ظہر، مغرب عشا ان فرائض کے بعد مختصر دعامانگیں، پھر سنن ونوافل سے فارغ ہوکر اطمینان سے لمبی دعا مانگیں۔
اور جن فرائض کے بعد سنت نہیں ہے ان کے بعد لمبی دعا مانگیں جیسے فجر، عصر۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :54440
تاریخ اجراء :Aug 23, 2014