سودی رقم سے غربا کی مدد کرنے کی نیت سے کرنٹ اکاوٴنٹ کو سیونگ میں تبدیل کرنا؟

سوال کا متن:

میں اپنا کرنٹ اکاؤنٹ سیونگ اکاؤنٹ سے بدلنا چاہتاہوں ، کیوں کہ مجھے اس میں اضافی رقم (سود) ملے گی اور میں اس رقم کو غریب کو دیدوں گا ، جب کہ مجھے معلوم ہے کہ سود لینا غلط ہے، تو کیا میری سوچ غلط ہے اور کیا میں صحیح کررہاہوں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:424-365/D=5/1439
سیونگ اکاوٴنٹ میں رقم جمع رہنے کی شکل میں سود ملتا ہے اور اس میں سودی معاملہ کا ارتکاب بھی ہوتا ہے پس آپ اپنا اکاوٴنٹ کرنٹ ہی رہنے دیں، جو مصلحت اور فائدہ آپ نے لکھا ہے اس پر عمل نہ کرنا ہی بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :157579
تاریخ اجراء :Jan 27, 2018