کیا میں ٹیکس بچانے کے لیے ٹیکس سیونگ میوچل فنڈ خرید سکتا ہوں؟

سوال کا متن:

کیا میں ٹیکس بچانے کے لیے ٹیکس سیونگ میوچل فنڈ خرید سکتا ہوں؟ میں جس کمپنی کا ٹیکس سیونگ میوچل فنڈ خریدنا چاہتا ہوں وہ بینک کے ساتھ ساتھ دوسری کمپنیوں میں بھی انویسٹ کرتی ہے اور کس جگہ سے کتنا پرافٹ میں اضافہ ہوا وہ بھی پتا چلتا ہے۔ اگر میوچل فنڈ کا پیسہ واپس نکالنے کے بعد بینک سے آیا منافع الگ کر دیا جائے تو بچی ہوئی رقم استعمال کی جاسکتی ہے؟ اس شکل میں میرا ٹیکس بھی بچے گا اور شاید کچھ منافع بھی آئے گا بینک کے منافع چھوڑ کر۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:368-410/H=4/1439
”ٹیکس سیونگ میوچل فنڈ“ میں جمع کردہ رقم جائز وحلال کاروبار میں لگائی جاتی ہے اور فی صد کے لحاظ منافع کی تقسیم ہوتی ہے تو یہ صورت جائز ہے اگر میوچل فنڈ کی رقم بینک میں رکھ کر سود لیا جاتا ہے اور اسی سود کا کچھ حصہ آپ کی طرف بھی آتا ہے وہ اس کا استعمال آپ کے لیے جائز نہیں، سودی رقم کا حکم یہ ہے کہ وہاں سے نکال کر وبال سے بچنے کی نیت کرکے بلانیت ثواب غرباء فقراء مساکین محتاجوں کو دیدیں اگر ٹیکس بچانے کی کوئی دوسری بے غبار شکل نہ ہو تو میوچل فنڈ میں رقم لگاکر بچالیں تو اس میں گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :156816
تاریخ اجراء :Dec 31, 2017