قصر قضا کے کیا احکام ہیں؟ قضا پوری نمازپڑھنا ہوگی یا قصر ؟

سوال کا متن:

قصر قضا کے کیا احکام ہیں؟ قضا پوری نمازپڑھنا ہوگی یا قصر ؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1608-1185/H=11/1434-U
سفر میں اگر نماز قضاء ہوگئی تو وہ خواہ بحالت سفر ادا کریں یا سفر شرعی سے واپس ہوکر وطن میں پہنچ کر پڑھیں، وہ قصر ہی پڑھی جائے گی، اداء کا وقت ختم ہونے پر اگر آدمی مسافر ہے تو بس پھر اس کو قصر ہی کے اعتبار سے قضاء پڑھنی ہے، فتاوی شامی وغیرہ میں صراحت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :48609
تاریخ اجراء :Oct 6, 2013