کیا تراویح کی نماز کے امام کے پیچھے فرض نماز قضائے عمری ادا ہوگی؟

سوال کا متن:

کیا تراویح کی نماز کے امام کے پیچھے فرض نماز قضائے عمری ادا ہوگی؟
حنفی ہوں میرے مسلک کے مطابق اس سوال کا جواب دیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1218-821/L=11/1434-U
تراویح کی نماز کی حیثیت سنت کی ہے اور قضا عمری میں چھوٹی ہوئی فرض نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور حنفی مسلک میں سنت اور نفل پڑھنے والے کی اقتداء میں فرض نماز ادا کرنا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :46990
تاریخ اجراء :Sep 18, 2013