کیا ہم نیا بزنس شروع کرنے کے لیے بینک سے لون سکتے ہیں؟

سوال کا متن:

گذشتہ ایک سال سے میرا موجودہ بزنس صحیح سے نہیں چل رہاہے، اور چار مہینے سے بزنس زیرو پر چل رہاہے، تمام بچت ختم ہوگئی ہے، اور اب روزانہ کا خرچ مشکل ہوگیاہے، ہم ایک نیا بزنس شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن اس کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں تو کیا ہم نیا بزنس شروع کرنے کے لیے بینک سے لون سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 980-1110/B=12/1437
 
بغیر سُودی قرض لیے ہوئے کوئی چھوٹا ہی کام کرسکتے ہوں تو شروع کردیں، اللہ تعالی اس میں برکت دے گا۔ سُودی قرض لینے میں نحوست ہی نحوست ہے اس میں کوئی برکت نہیں ہوتی بلکہ اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ بینک کا قرض نہیں ادا کرپاتا ہے تو اس کا مکان بھی قُرق ہوجاتا ہے، پھر بڑی بے عزتی کا سامان کرنا پڑتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :69938
تاریخ اجراء :Oct 16, 2016