شبہ ہوتا ہے كہ وضو ٹوٹ گیا

سوال کا متن:

میرا سوال ہے کہ بعض وقت شک ہوتا ہے کہ وضو ٹوٹ گیا ہے، لیکن یقین نہ ہو تو اس صورت میں نماز ہو جاتی ہے، مزید یہ کہ بعض وقت ببل سے بنتے ہیں لیکن نہ کوئی آواز اتی ہے نہ ہی بو تو کیا نماز ہو جاتی ہے ؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 178-178/L=2/1434
اگر آپ وضو کرکے نماز پڑھ رہے ہیں پھر وضو ٹوٹنے کا صرف شک ہوتا ہے، خروج ریح کی آواز یا بو محسوس نہیں ہوتی تو محضشک کی وجہ سے آپ کا وضو نہیں ٹوٹے گا، اور نماز درست قرار پائے گی، کیوں کہ شرعی ضابطہ ہے کہ یقین شک سے زائل نہیں ہوتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :43417
تاریخ اجراء :Jan 6, 2013