کیا ہم عشا کی نماز کے بعد جو وتر پڑھتے ہیں، کیا رمضان میں ہم اگر وتر پڑھ لیں تو کیا تراویح نہیں پڑھ سکتے؟

سوال کا متن:

کیا ہم عشا کی نماز کے بعد جو وتر پڑھتے ہیں، کیا رمضان میں ہم اگر وتر پڑھ لیں تو کیا تراویح نہیں پڑھ سکتے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1456-925/L=11/1433
تراویح کی نماز کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے طلوع صبح صادق تک رہتا ہے اور وتر کی نماز سے پہلے یا بعد ہرطرح پڑھنا درست ہے، اس لیے وتر پڑھ لینے کے بعد تراویح کی نماز پڑھنا درست ہے، والصحیح أن وقتہا ما بعد العشاء إلی طلوع الفجر قبل الوتر وبعدہ․ (عالمگیري: ۱/۱۱۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :41648
تاریخ اجراء :Sep 29, 2012