میں ایک پرائیویٹ فائنانس کمپنی میں کلیکشن منیجر کی ملازمت کررہا ہوں قریب نو سال سے۔ کیا فائنانس کمپنی اور بینک میں نوکر کرنے کی شریعت میں اجازت ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں ہے تو ملازمت اب تک قریب نو سال نوکری کرنے کا کفارہ کیا ہے

سوال کا متن:

میں ایک پرائیویٹ فائنانس کمپنی میں کلیکشن منیجر کی ملازمت کررہا ہوں قریب نو سال سے۔ کیا فائنانس کمپنی اور بینک میں نوکر کرنے کی شریعت میں اجازت ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں ہے تو ملازمت اب تک قریب نو سال نوکری کرنے کا کفارہ کیا ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 462-460/L=4/1436-U
بینک یا فائنانس کمپنی میں ایسے کام کی ملازمت جس میں سود لینے، سود دینے، سود لکھنے اور اس پر گواہی دینے کے اعتبار سے سود پر تعاون ہو جائز نہیں، آپ کی ملازمت اگر اسی قبیل سے ہے تو آپ اس کو ترک کرنے کی کوشش کریں، اور صدق دل سے توبہ واستغفار کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :57703
تاریخ اجراء :Feb 16, 2015