دبی اسلامی بینک پاکستان میں کچھ رقم فکس ڈیپازٹ کے طورپرجمع کرانا جائز ہے یا نہیں ؟

سوال کا متن:

میرا پہلا سوال آپ سے یہ ہے کہ دبی اسلامی بینک پاکستان میں کچھ رقم فکس ڈیپازٹ کے طورپرجمع کرانا جائز ہے یا نہیں ؟ اؤر دوسرا سوال یہ ھے کہ عرب امارات کا ایک بنک المشرق ملینیر سرٹیفکیٹ مثلاً 1000 درھم کا 1025 درھم میں دیتا ہے اور ہر مہینے قرعہ اندازی سے انعام دیتا ھے جائز ہے یا نہیں؟ مہربانی کر کے تفصیل سے جواب دیں

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 885-899/L=7/1436-U
(۱) دبئی اسلامی بینک پاکستان کا طریقہٴ کار معلوم نہیں۔
(۲) سرٹیفکٹ کس چیز کا دیتا ہے؟ قرقعہ اندازی سے انعام دینے کی کیا صورت ہوتی ہے اور اس میں کس طرح کے لوگ شریک ہوتے ہیں پوری وضاحت کے ساتھ دوبارہ سوال کیا جائے، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :58748
تاریخ اجراء :May 10, 2015