کیا تہجد نماز وتر کے بعد پڑھنا جائز ہے؟

سوال کا متن:

(۱) ملیشیا ء پڑھائی کرنے آیا ہوں، مسلہ یہ ہے کہ میں عصر کی نماز کس وقت پڑھوں؟ کیوں کہ میں حنفی ہوں اور یہاں جماعت مثل اول پہ ہوتی ہے۔
(۲) کیا تہجد نماز وتر کے بعد پڑھنا جائز ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1146-960/B=6/1433
(۱) آپ شوافع کے پیچھے عصر کی نماز ایک مثل پر پڑھ سکتے ہیں۔
(۲) بہتر تو یہ ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد دورکعت سنت پڑھ کر وتر بھی پڑھ لیا کریں، اور اگر پورے وثوب کے ساتھ تہجد کے وقت جاگتے ہیں اور پابندی کے ساتھ تہجد کی نماز پڑھتے ہیں تو آپ تہجد کے بعد بھی وتر پڑھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :39218
تاریخ اجراء :May 19, 2012