کیا انشورنس کمپنی میں کام کرنا جائز ہے؟اور کیا انشورنس کروانا جائز ہے؟

سوال کا متن:

کیا انشورنس کمپنی میں کام کرنا جائز ہے؟اور کیا انشورنس کروانا جائز ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل): 360=147-3/1433
انشورنس کمپنی میں ایسے کام کی ملازمت جس میں سود لینے، سود دینے، سود لکھنے یا اس پر گواہی دینے کے اعتبار سے سود پر تعاون کرنا پڑے درست نہیں، انشورنس سود اور قمار (جوا) پر مشتمل ہوتا ہے اور دونوں بنص قطعی حرام ہیں، اس لیے انشورنس کروانا درست نہیں، البتہ اگر انشورنس کے بغیر چارہ نہ ہو تو ایسی مجبوری کی صورت میں الضرورات تبیح المحظورات کے پیش نظر اس کی اجازت ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :36866
تاریخ اجراء :Jan 31, 2012