پاکستان میں تکافل کی کچھ کمپنیویاں کام کررہی ہیں، میں جس کمپنی سے منسلک ہوں اس کی نگرانی مفتی تقی عثمانی صاحب اور چند اور علماء کررہے ہیں۔ مفتی صاحب نے ان کے جواز کا فتوی بھی دیاہے، کیا تکافل کی اس کمپنی میں کام کرنا جائز

سوال کا متن:

پاکستان میں تکافل کی کچھ کمپنیویاں کام کررہی ہیں، میں جس کمپنی سے منسلک ہوں اس کی نگرانی مفتی تقی عثمانی صاحب اور چند اور علماء کررہے ہیں۔ مفتی صاحب نے ان کے جواز کا فتوی بھی دیاہے، کیا تکافل کی اس کمپنی میں کام کرنا جائز ہے ؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنائی فرمائیں۔ 

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(م): 326=326-3/1432
ان کمپنیوں کا طریقہ کار اور مکمل نظام ہمارے سامنے نہیں، اس لیے حکم شرعی تحریر کرنے سے معذرت ہے، البتہ حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب حالات سے باخبر ہیں، فقہ وفتاویٰ پر گہری نظر رکھتے ہیں اور بلاسودی نظام چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ کو جو اشکال ہو ان سے ہی اطمینان حاصل کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :29937
تاریخ اجراء :Feb 8, 2011