اسلام میں انشورنس کیا ہے؟ انشورنس کمپنیاں اس کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہیں۔ (۱)جنرل انشورنس جس کے اندر غیر جاندار کا انشورنس کرایا جاتا ہے۔ (۲)لائف انشورنس جس کے اندر زندگی کا بیمہ کرایا جاتاہے۔ کیا یہ دونوں انشورنس یا ان

سوال کا متن:

اسلام میں انشورنس کیا ہے؟ انشورنس کمپنیاں اس کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہیں۔ (۱)جنرل انشورنس جس کے اندر غیر جاندار کا انشورنس کرایا جاتا ہے۔ (۲)لائف انشورنس جس کے اندر زندگی کا بیمہ کرایا جاتاہے۔ کیا یہ دونوں انشورنس یا ان میں سے کوئی ایک جائز ہے یا نہیں، کیوں؟ برائے کرم مجھے بتائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 198=198/ م
 
انشورنس (سود) شریعت میں حرام و ناجائز ہے، قرآن میں ہے: اَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰوا (بقرہ) لائف انشورنس بھی سود وقمار پر مشتمل ہونے کی وجہ سے حرام ہے، جنرل انشورنس میں غیرجاندار سے مراد کیا ہے؟ اور اس کے انشورنس کی تفصیل کیا ہے؟ وضاحت فرمائیں تو جواب لکھا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :10691
تاریخ اجراء :اسلام میں انشورن